تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:40

بھارت میں بھی کڑکتی دھوپ اور شدید گرمی نے ڈیرا ڈال لیا

جیو نیوز - نئی دہلی… دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح بھارت میں بھی کڑکتی دھوپ اور شدید گرمی نے ڈیرا ڈال لیا ہے۔ اڑیسہ کے شہر بھوبھنیشور میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ دیگر شہروں میں بھی یہ ہی صورتحال ہے۔ دھوپ اور تپش سے بچنے کیلئے کوئی چھتریوں کا سہارا لے رہا ہے تو کوئی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرتا نظر آرہا ہے۔ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی گرمی سے بیحال ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے سات دن تک گرمی کی یہ ہی شدت رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.