29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:40
لندن : زیر زمین ریلوے کے ملازمین کی 48 گھنٹے کی ہڑتال
جیو نیوز - لندن…لندن میں زیر زمین ریلوے نظام ٹیوب کے ملازمین نے 48 گھنٹے کی ہڑتال شروع کر دی۔لندن ٹیوب سسٹم میں ٹکٹ گھربند کرکے ٹکٹ مشینیں نصب کرنیکے منصوبے کے خلاف آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے زیرزمین ریلوے نظام کے ملازمین نے ہڑتال شروع کردی ہے جو بدھ تک جاری رہے گی۔ٹرانسپورٹ یونین اور ریلوے حکام کے درمیان جاری مذاکرت میں ناکامی کے بعد ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ٹرانسپورٹ یونین کاکہناہے کہ خودکارٹکٹ مشینیں نصب ہونے سے سیکڑوں ملازمین بے روزگارہوجائیں گے۔ٹیوب سسٹم ملازمین کی ہڑتال کے باعث لندن کو کئی ملین پاونڈ کانقصان ہوسکتا ہے جبکہ ہزاروں مسافروں کوپریشانی کاسامنا کرناپڑے گا۔