29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:28
سال 2014 کا پہلا سورج گرہن آج ہورہا ہے
جیو نیوز - کراچی…سال 2014 کا پہلا سورج گرہن آج ہورہا ہے، لیکن سورج گرہن کے اس نظارے سے پاکستان سمیت کئی ممالک محروم رہیں گے،پاکستانی وقت مطابق صبح 11 بجے سال کا پہلا سورج گرہن شروع ہوگا،دو گھنٹے کے دوران جزوی سورج گرہن آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں دکھائی دے گا،آسٹریلیا کے علاوہ جزوی سورج گرہن انٹارکٹکا، بحرہند اور انڈونیشیا کے جنوبی علاقوں میں نظر آئے گا، تاہم پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک سورج گرہن اس نظارے سے محروم رہیں گے ۔