تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:1

امریکا: مختلف ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے 29افراد ہلاک

جیو نیوز - نیویارک… امریکا کی مختلف ریاستوں میں دوروز سے آنے والے متعدد تباہ کن بگولوں سے ہلاک افراد کی تعداد 29 ہوگئی ہے، کئی گھر بھی تباہ ہوئے۔ امریکا میں بگولوں نے تباہی مچارکھی ہے ، درجنوں گھر ملیا میٹ ہوگئے ، بجلی کا نظام تباہ ہوگیا،کئی افراد زخمی ہوئے اور درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ،سوموار کوآنے والے بگولے سے ریاست الابامہ میں 6 افراد ، مسی سپی میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ اتوار کو آرکنساس، آئیوا اور اوکلاہوما میں طوفانی بگولوں کی زد میں آکر ہلاک ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 16ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.