30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:4
ایران سے کاروبار کا الزام، دبئی اور چینی کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے ایران سے کاروبارکرنے کے الزام میں چین اوردبئی کی کمپنیوں پرپابندی عائد کرنیکااعلان کیاہے۔چینی بزنس مین لی فینگ کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے پانچ ملین ڈالرانعام مقررکردیاگیا۔ امریکی اخبارکے مطابق امریکی پابندیوں کونظراندازکرکے ایران سے کاروبارکرنے والی آٹھ چینی کمپنیوں،دبئی کی ایک فرم اوردبئی کے دوایگزیکیٹوز کوبلیک لسٹ کردیاگیاہے۔امریکی محکمہ خزانہ ، اسٹیٹ اینڈجسٹس ڈپارٹمنٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے آٹھ چینی کمپنیوں کے ذریعے ایران سے غیرقانونی بزنس کرنے والے چینی بزنس مین لی فینگ کے بارے میں اطلاع، اس کی گرفتاری میں مدد دینے یااس کے جرم سے متعلق ثبوت فراہم کرنے والے کوپانچ ملین ڈالرانعام دے گی۔ لی فینگ جو کارل لی کے نام سے بھی مشہور ہے، پہلے ہی ایران کو ہتھیاروں کے حصول میں مدد فراہم کرنے کامجرم قراردیاجاچکاہے۔ ایک امریکی عدالت لی فینگ پر ایران کے لیے غیرقانونی طورپرٹرانزیکشن، منی لانڈرنگ، بینک فراڈ اوروائرفراڈکے الزامات عائدکرچکی ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدرحسن روحانی کاکہنا ہے کہ پابندیاں بڑی ناانصافی ہیں اس سے اصلاح پسند حکومت پرتنقید کرنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔