تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:9

چین: ارمچی میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 3افراد ہلاک، 79زخمی

جیو نیوز - بیجنگ…چین کے علاقے ارمچی کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 79 زخمی ہوگئے، حملہ آوروں نے دھماکے سے پہلے لوگوں پر چاقووٴں سے حملے بھی کیے۔ چینی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے مغربی خطے زنجیانگ کے دارالحکومت ارمچی کے ریلوے اسٹیشن پر شام 7 بجے کے قریب ایک زوردار دھماکا ہوا جس میں 3 افراد ہلاک اور 79 زخمی ہوئے، حکام کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے لوگوں پر چاقووٴں سے حملہ کیا پھر دھماکا کیا۔ اس سے قبل مارچ میں بھی چین کے جنوب مغربی علاقے میں 5 چاقو بردار افراد نے ایک ریلوے اسٹیشن پرحملہ کرکے 29 افرادکو ہلاک کردیاتھا۔ ارمچی میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب چین کے صدر زنجیانگ سے چار روزہ دورہ مکمل کر کے روانہ ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.