تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:19

چین:غیر قانونی طور پر ایئر گن فروخت کرنیوالی سائٹ کیخلاف کارروائی

جیو نیوز - شنگھائی…چین میں غیر قانونی طور پر ایئر گن فروخت کرنے والی آن لائن ویب سائٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے30 سے زائد افراد حراست میں لے لئے گئے۔ شنگھائی پولیس نے دو ماہ کی تفتیش کے بعد یہ کارروائی کی۔پولیس نے آن لائن گن کی فروخت کے الزام میں 30 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 108ایئر گن بھی قبضے میں لے لی ہیں۔اس ویب سائٹ پر مختلف اقسام کی اسمگل شدہ بندوقیں اور پستول دستیاب تھے۔پولیس نے ویب سائٹ بند کر دی ہے۔2008 میں بنائی گئی ویب سائٹ کے 20 سے ڈیلر اور پورے ملک میں 90 ہزار رجسٹر ڈ ممبر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.