تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:35

بھارتی یونیورسٹی کے ہاسٹل پر انتہا پسند ہندووں کا کشمیری طلباء پرتشدد

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی تعلیمی اداروں میں ایک مرتبہ پھر کشمیری طلبہ انتہا پسند ہندووٴں کے نشانے پر ہیں۔بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہا پسند طلباء نے کشمیری طلبا کو پاکستان کے خلاف نہ نعرے لگانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعہ کے خلاف کشمیری طلبا نے شدید احتجاج کیا۔ اترپردیش کی ایک یونیورسٹی میں انتہا پسندوں نے رات کے اندھیرے میں ہاسٹل پر حملہ کردیا اور سوتے ہوئے کشمیری طلبہ کو کمروں سے نکالا، خوب مارا پیٹا اور کہا پاکستان مخالف نعرے لگاوٴ جب انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو ان کی پٹائی کی گئی۔ایک طالب علم شوکت کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کے بعد کشمیری طلبہ بھارت کے تعلیمی اداروں میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے۔واقعے پر بھارت بھر کے کشمیری طلبہ مشتعل ہیں۔گریٹر نوئیڈا یونیورسٹی کے طالبعلموں نے ہاسٹل کے باہر احتجاج بھی کیا۔یہ پہلی بار نہیں کہ بھارتی تعلیمی اداروں میں کشمیریوں کو تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہو۔پہلے بھی اسی گریٹر نوئیڈا یونی ورسٹی کے 6 کشمیری طلبہ کو فارغ کیا جاچکا ہے۔ان کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر خوشی منائی تھی۔اسی جرم پر میرٹھ یونیورسٹی کے 67 کشمیری طلبا بھی معطل کردیئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.