تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:31

فرانس:مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو عالمی جنگ کا خطرہ ہے،مقررین

جیو نیوز - پیرس ........ رضا چوہدری /نمائندہ جنگ........ فرانس میں پاکستانی سفیر غالب اقبال نے کہا ہے مسئلہ کشمیر دن بدن حل کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ یہ ایک انتہائی سنگین مسئلہ ہے ،مغربی مورخ لکھ رہئے ہیں مسئلہ فلسطین اور کشمیر ایسے مسئلے ہیں جن کا حل نہ نکلا گیاتو دنیا کو ہمہ وقت عالمی جنگ کے خطرے سےمحفوظ نہیں رکھا جاسکتا ،لہذا آپ یہاں رہتے ہیں آپ کو چاہئے کہ پاکستانی کشمیر کمیونٹی سے ہٹ کر مقامی رہنمائوں فرانسیسی لوگوں کے ساتھ بھی مسئلہ کشمیر پر بات کریں، اس سلسلہ میں یہ پمفلٹ جو سفارت خانہ نے آپ میں تقسیم کئے ہیں،انہیں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچائیں۔ اس موقع سیاسی سماجی شخصیت زاہد ہاشمی نے خطاب میں کہا کہ آزادکشمیر کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کا بیس کیمپ ہے، یہاں دیانتدار مخلص لیڈر وں کی ضرورت ہے، جو صیح طریقہ پر نہ صرف عوام کی فلاح بہود کیلئے کام کریں بلکہ مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔تحریک انصاف کی خواتین رہنما آصفہ ہاشمی نے خطاب میں کہاکہ یہ عظیم الشان اجتماع اس بات کی نشان دہی کررہا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، بیرسٹر سلطان محمود کی تحریک انصاف میں شمولت کا خیر مقدم کرتے۔انہیں خوش آمد کہتے ہیں اور توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ بیرسٹر سلطان محمود کے پی ٹی آئی میں آنے سے مسئلہ کشمیرحل کیلئے عمران خان کی صلاحتوں سے استفادہ ہوسکے گا، کیونکہ بیرسٹر سلطان محمود بخوبی جانتے ہیں کہ عمران خان وہ رہنما ہیں جو کہتے ہیں کرکے دیکھاتے ہیں ۔پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم نے خطاب میں کہا ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی قدر کرتے ہیں اور مکمل طور ان کے ساتھ ہیں اور قدم سے قدم ملاکر چلیں گے۔ دیگر مقریں میں پی ٹی آئی کے عمررحمان راجہ محمد عجیب خان پاکستان مسلم لیگ (ن) خان محمد یوسف خان ، صحافی میاں امجد اور صاحبزادہ عتیق الرحمن ، کے علاوہ شیلہ رضوی ، نینا خان ، طاہرہ سائر اور دیگر شامل تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.