7 فروری 2015
وقت اشاعت: 7:52
بنگلہ دیش : مسافر بس پر پٹرول بم حملے، 4 افراد ہلاک ، 30 زخمی
جیو نیوز - ڈھاکا......بنگلہ دیش میں مسافر بس پر پٹرول بم حملے میں 4 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے شمالی حصے میں چلتی بس پر پٹرول بم پھنکا گیا جس کے نتیجے میں چار مسافر جل کر ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔دو مہینے سے جاری پُرتشدد واقعات میں اب تک 60 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ادھر بنگلادیش میں جاری پُرتشدد واقعات پر اقوام متحدہ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔