تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:9

افغان طالبان کو حکومت میں دلچسپی نہیں رہی،اقوام متحدہ

جیو نیوز - نیویارک........اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ افغان طالبان کو حکومت میں دلچسپی نہیں رہی۔انھوں نے منشیات فروشی ۔ بھتے اور اغوا برائے تاوان پر انحصار بڑھادیا ہے ۔اس طرح وہ ماہانہ لاکھوں ڈالر کمارہے ہیں،اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں انتخابات کے بعد نئی حکومت کے قیام سے امید تھی کہ طالبان اس حکومت کا حصہ بن جائیں گے۔ تاہم اب لگتا ہے کہ افغان طالبان کو حکومت میں دلچسپی نہیں رہی کیونکہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی سرپرستی کرکے لاکھوں ڈالر ماہانہ کمارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ، افغان صوبے بدخشان میں موجود کانیں طالبان کےکنٹرول میں ہیں اور طالبان کو ان سےسالانہ10لاکھ ڈالر ملتے ہیں۔تاجک آبادی والےعلاقوں سے آنے اور جانے والے ٹرکوں سےسالانہ ساڑھے 3 لاکھ ڈالر سے زائد بھتاوصول کیا جارہا ہے جبکہ مشرقی کابل میں قیمتی پتھر کی کانوں سے سالانہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد کماتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2005 کے بعد سے طالبان کے ہاتھوں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوا اور طالبان نے اغوا برائے تاوان کے ذریعے بھی ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد رقم بٹوری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.