تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 فروری 2015
وقت اشاعت: 8:3

چلی میں نصف صدی قبل لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا

جیو نیوز - سنتیاگو.........چلی میں نصف صدی قبل لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا۔آندیز کے پہاڑوں میں ڈگلس ڈی سی تھری ٹوئن پروپیلر طیارہ اپریل 1961 میں لاپتہ ہوا تھا۔اس وقت طیارے کی تلاش میں جانے والوں کو صرف طیارے کا پچھلا حصہ اور مسافروں کی کچھ باقیات ملی تھیں۔جس جگہ سے اب طیارے کا ملبہ ملا ہے وہ سطح سمندر سے 3ہزار میٹر بلند ہے۔ دشوار گزار راستے تک پہنچنے کے لیے امدادی ٹیموں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا ۔ طیارے کے مسافروں کے لواحقین نے بھی اس مقام تک جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.