11 فروری 2015
وقت اشاعت: 17:15
ڈیلاس :مصروف شاہراہ پر تختے گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر
جیو نیوز - ڈیلاس..........امریکی شہر ڈیلاس کی مصروف شاہراہ پر لکڑی کے تختے گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ڈیلاس کی شاہراہ پر بنے اوور پاس سے گزرنے وا لے سامان سے لدھے ٹرک سے لکڑی کے تختے زیادہ وزن کے باعث سڑک پر گر گئے۔سڑک بند ہوجانے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔امدادی ٹیموں نے اس مقام پر پہنچ کر سڑک کلئیر کروانا شروع کردی۔