12 فروری 2015
وقت اشاعت: 5:51
فرانس:چوہدری نواز تارڑ منڈی بہاؤالدین سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری /نمائندہ جنگ........فرانس میں مقیم معروف سیاسی سماجی شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری محمد نواز تارڑ منڈی بہاؤالدین سے قومی اسمبلی کے حلقہ 108سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔جنگ سے گفتگو کرتے چوہدری محمد نواز تارڑ اور ان کے بھائی چوہدری انار تارڑ کا کہنا تھا ہمارے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے اگر پارٹی ٹکٹ دیا تو وہ ضرور قومی اسمبلی کے اس حلقہ میں متوقع صمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ میدان سیاست میں آئیں،انہوں نے ساتھ دینے کا عزم کیا ہے،تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت بھی اس بات کا جائز لے رہی ہے کہ چوہدری نواز تارڑ کو ٹکٹ دیا جائے۔