12 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:42
فرانس: چوہدری سرور کی پی ٹی آئی میں شمولیت،خواتین ونگ کاخیرمقدم
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری/نمائندہ جنگ........... فرانس میں مقیم تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں نے سابق گورنر چوہدری سرور اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر چوہدری سلطان محمود کی تحریک انصاف میں شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دھرنوں کی سیاست کا نتیجہ ہے کہ پارٹی کا گراف اور مقبولت آسمانوںکو چھونے لگی ہے، ملک میں تبدیلی کی فضا چل چکی ہے ۔انہوں نے کہا سابق گورنر چوہدری سرور نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے گورنری چھوڑ ی ،ان کا تحریک انصاف میں شامل ہو نے کا خیرمقدم کرتےہیں۔ ان رہنمائوں کی پارٹی میں شمولت سے اورسیز سطح پر مقیم پاکستانیوں میں تحریک انصاف بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھر ے گی۔ معروف سیاسی سماجی شخصیت اور پی ٹی آئی یورپ کی سرگرم خاتون ر ہنما آصفہ ہاشمی، شاہد امجداور ناصر خان جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چند دنوں میں کئی سیاسی رہنما پی ٹی آئی کے پرچم کے نیچے ہوں گے۔ عمران کی قیادت میں ہر کسی کو انصاف ملے گا ،قانون کی حکمرانی ہوگی، ظلم کے بادل چھٹ جائیں گے گرپشن ختم ہوجائے گی ۔ اس بات کا اعتراف سابق گورنر چوہدری محمدسرور نے بھی کیا ہے کہ ملک میں کرپشن،غربت، بےروز گاری کا خاتمہ عمران خان جیسالیڈر ہی لا سکتا ہے۔انہوں کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوزیہ قصوری کو سینٹ کا ٹکٹ دیا جائے اس سے پرانے ورکروں اور اور خصوصی طور خواتین پارٹی کارکنوں کے حواصلے مزید بلند ہوں گے۔ جلد ہی خواتین یورپی سطح پر پارٹی کو مزیز مضبوط اور مستحکم بنانے کی مہم شروع کریں گی جس کے اثرات ملکی سیاست پر مثبت انداز میں نظر آئیں گے۔انہوں نے عمر سرفراز چیمہ کو قائد عمران خان ترجمان نامزد ہونے ہر مبارک دی۔پیرس میں اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں شاندارجلسہ منعقد کرنے پر ممتاز کشمیر رہنما زاہد ہاشمی کو یورپ ر اورآزادکشمیر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے جن میں کہا گیا ہے کہ فرانس میں اظہار یکجہتی کشمیر کا پروگرام نہ صرف تاریخی بلکہ منفرد تھا جس پر زاہد ہاشمی، شعلہ رضوی،تحریک انصاف کے رہنما آصفہ ہاشمی مبارک باد کے مستحق ہیں۔