تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:25

روم میں 10 ہزار پولیس اہلکار وں کاکم تنخواہوں کیخلاف احتجاج

جیو نیوز - روم .......اٹلی کے دارالحکومت روم میں ملک بھر سے 10 ہزار پولیس اہلکار جمع ہوئے اور کم تنخواہوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا۔روم میں جمع ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے بیشتر کا تعلق میونسپل پولیس سے تھا۔انھوں نے تنخواہوں میں اضافے اور پولیس نظام میں اصلاحات کے لیے بھرپور نعرے بازی کی۔ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ان پولیس والوں نے امید ظاہر کی کہ عوام ان کے جائزمطالبات کو تسلیم کرے گی۔مظاہرے میں شریک پولیس اہلکاروں کا تعلق اٹلی کے مختلف شہروں سے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.