تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 فروری 2015
وقت اشاعت: 11:31

فلپائن میں عورتوں پر ظلم کے خلاف منفرد ریلی

جیو نیوز - منیلا......فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں عورتوں پر ظلم کیخلاف منفرد انداز میں ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شریک خواتین نے رقص کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔منیلا میں ہونے والی اس مظاہرےمیں 4ہزارطالبات،اسکول میں کام کرنےوالی خواتین اساتذہ اور راہباؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہرعمرکی خواتین نے رقص کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرے میں شریک سب سے کم عمر بچی کی عمر 7 برس تھی جبکہ معمر ترین خاتون کی عمر 77 برس تھی۔ اس مظاہرے کا مقصد عالمی سطح پر خواتین کی تنظیموں کو متحد کرکے عورتوں پر ظلم کے خاتمے کا مطالبہ اجاگر کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.