13 فروری 2015
وقت اشاعت: 14:11
سعودی عرب:ریاض طائف روڈپربس حادثہ،خاتون اور بچہ جاں بحق
جیو نیوز - مکہ مکرمہ.......سعودی عرب میں ریاض طائف روڈپرایک مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک مصری خاتون اور فلپائنی بچہ جاں بحق ہوئے ہیں۔ ہلال احمر کے ذرائع کے مطابق حادثے میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 37معتمرین بھی زخمی ہوئے ۔سعودی ہلال احمرکی ایئر ایمبولینسوں نے زخمیوں کواسپتالوں میں منتقل کیاہے جہاں زخمیوں کی حالت خطرےسےباہر ہے۔