تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 فروری 2015
وقت اشاعت: 18:23

چلی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں

جیو نیوز - چلی....... چلی کے جنگلات میں لگی آگ پھیلتی جارہی ہے، اب تک کئی گھر جل چکے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ چلی کے جنگلات میں آگ چودہ مقامات پر لگی ہوئی ہے، ہزاروں ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آکر تباہ ہوچکا ہے ۔ فائر بریگیڈ کا عملہ اور اور فوجی اہل کار آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کررہے ہیں تاہم تیز ہوائوں کے باعث انہیں دشواری کا سامنا ہے ۔ قریبی رہائشی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.