تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 فروری 2015
وقت اشاعت: 4:33

نئے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر افغانستان پہنچ گئے

جیو نیوز - کابل......امریکا کے نئے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ،افغان صدر سمیت دیگر رہنماؤں اور امریکی فوجی افسران سے ملاقاتیں کرینگے،نئے امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے اسی ہفتے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، جس کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر وہ کابل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی،دیگر افغان رہنماؤں اور افغانستا ن میں امریکی فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے،جن میں افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، کابل پہنچنے سے قبل طیارے میں صحافیوں سے بات چیت میں ایشٹن کارٹر نے کہا کہ امریکا افغان مشن کے دوررس نتائج چاہتا ہے، افغانستان میں اب بھی دس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.