تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 فروری 2015
وقت اشاعت: 20:43

دبئی میں آگ سے متاثرہ بلند عمارت کی بحالی کا کام شروع

جیو نیوز - دبئی .........دبئی میں آگ سے متاثر ہونے والی بلند رہائشی عمارت کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے۔ دبئی مرینا ٹارچ نامی عمارت دنیا کی چند بلند ترین رہائشی عمارتوں میں سے ایک ہے جس کی اناسی منزلیں ہیں۔ عمارت کی پچاسویں منزل پر رات دو بجے آگ لگی جو بتدریج پھیل کر دیگر منزلوں تک پہنچ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ امدادی آپریشن کے دوران عمارت کے اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں اور عمارت میں موجود ہزاروں افراد کو باہر نکال لیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے عمارت کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.