24 فروری 2015
وقت اشاعت: 7:36
اترپردیش اسمبلی میںامن وامان کی خراب صورتحال پراحتجاج
جیو نیوز - نئی دہلی......بھارت کی ریاست اترپردیش کی اسمبلی میںاپوزیشن نےریاست میںامن وامان کی خراب صورتحال پراحتجاج کیا۔ریاستی اسمبلی میں جیسے ہی گورنر رام نائیک نے بجٹ سیش شروع کیا تو اپوزیشن نے ہنگامہ کردیا، ارکان نے امن و امان کی خراب صورتحال پر خوب شور مچایا اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ارکان نے بینر اٹھائے رکھے تھے۔اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ جب سے سماج وادی پارٹی اقتدار میں آئی ہے،ریاست میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔اپوزیشن نےریاست میں صدراتی راج کا مطالبہ کیا۔