25 فروری 2015
وقت اشاعت: 1:27
کیلیفورنیا:ٹرین کو حادثہ،50سے زائدافرادزخمی
جیو نیوز - نیویارک......امریکا میں میٹرو ٹرین کی گاڑی سے ٹکر میں 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 51 افراد زخمی،دو کی حالت تشویشناک ہے۔ریاست کیلیفورنیا کے شہر آکسنارڈ میں تیز رفتار میٹر ٹرین گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور گاڑی نے آگ پکڑ لی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد زخمی ہیں اور ریلوے ٹریک کو بند کردیا گیا ہے، جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔