25 فروری 2015
وقت اشاعت: 18:38
افغانستان :برف کے تودے گرنے سے 100 افراد ہلاک
جیو نیوز - کابل.........افغانستان میں برف کے تودے گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک 29 زخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے امدای کاموں میں دشواری کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔افغانستان کے صوبے پنجشیرکے قائم مقام گورنر عبدالرحمان کبیری کے مطابق علاقے میں شدید برف باری کے بعد برفانی تودے گرنے سے 100سے زائد گھر تباہ ہوئے اور اب تک 95لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ دو دن سے جاری برف باری کے باعث علاقے کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بامیان ،بدغیس،ننگرہار اور لغمان صوبوں میں بھی برفانی تودے گرنے کے حادثات میں 11افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق برف باری مزید دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔