28 فروری 2015
وقت اشاعت: 3:9
میزوری: فائرنگ کے واقعات میں کم از کم نو افراد ہلاک
جیو نیوز - میزوری.........امریکی ریاست میزوری میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق جنوبی میزوری کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے چار واقعات ہوئے اور خیال ہے کہ ہلاک افراد میں مسلح شخص بھی شامل ہے۔ 36 سالہ مشتبہ شخص نے ٹیکساس کائونٹی میں آٹھ افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور پھر بعد ازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ ان تمام افراد کو کائونٹی کے مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو ہلاک کیے جانے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔