تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 5:1

ہیلری کلنٹن پر بطور وزیر خارجہ ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرنے کا الزام

جیو نیوز - نیویارک......ہیلری کلنٹن اپنے دور وزارت میں ذاتی ای میل اکائونٹ استعمال کرتی رہی ہیں۔سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اپنے دور وزارت میں سرکاری معاملات کے لیے بھی ذاتی ای میل اکائونٹ استعمال کرتی رہی ہیں۔اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ، صدر باراک اوباما کے پہلے دور صدارت میں جب ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ تھیں تو سرکاری معاملات کے لیے بھی اپنا ذاتی ای میل اکائونٹ ہی استعمال کیا کرتی تھیں، جبکہ سرکاری ای میل کی صورت میں تمام معاملات ریکارڈ کا حصہ ہوتے ۔اس طرح انہوں نے وفاقی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور اس سلسلے میں ان کے ساتھیوں نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔جب فیڈرل ریکارڈز کے لیے ان کی گزشتہ ای میلز کا تقاضا کیا گیا تو محکمہ خارجہ کی دوڑیں لگ گئیں اور ہیلری کلنٹن کے مشیروں کے لیے اس بات کا فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا کہ کن ای میلز کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔اسی لیے انہیں 55 ہزار صفحات پر مشتمل ای میلز کو محکمہ ریکارڈز کے حوالے کرنا پڑا ہے۔دوسری جانب کلنٹن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن نے تمام اصولوں کی پاسداری کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.