3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 8:0
امریکا پولیس اسٹیٹ میں بدلنے لگا،بے گھر سیاہ فام کو پولیس نے گولیاں مار دیں
جیو نیوز - لاس اینجلس .........لاس اینجلس میں مبینہ پولیس فائرنگ سے ایک بے گھر سیاہ فام شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ لاس اینجلس میں پیش آئے اس واقعے کی وڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے پولیس اہلکاروں کا فٹ پاتھ پر ٹینٹ میں رہنے والے شخص سے جھگڑا ہوا ۔ مارکٹائی کے دوران ہی پولیس اہل کاروں کو فائرنگ کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔ بے گھر افراد کی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ پولیس نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا شخص پولیس اہلکار کے ساتھ الجھا تھا۔ جھگڑے کے دوران گولی چلی اور وہ شخص ہلاک ہوگیا۔