تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 8:0

خطرات کامقابلہ کرنےکےلیےمشترکہ عرب فوجی اتحادکےقیام پرغور

جیو نیوز - لندن.......مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ عرب فوجی اتحاد کے قیام پر غور شروع کردیا گیا ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ، مشترکہ عرب فوجی اتحاد کے قیام کا مقصد نہ صرف شدت پسند تنظیم داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنا ہے بلکہ خطے کے تمام عرب ممالک کو درپیش سیکورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنا بھی ہے ۔اس سلسلے میں عرب لیگ کا اجلاس اس ماہ کی 28 تاریخ سے مصر میں منعقد ہورہا ہے ۔اجلاس کے بنیادی ایجنڈے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام عرب ممالک کو متحد کرنا بھی شامل ہے اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی تمام عرب ممالک پر زور دے چکے ہیں کہ وہ مشترکہ عرب فوجی اتحاد میں شامل ہوجائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.