تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 8:0

فرانس،عمران خان عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتے، انصاف لائرز ونگ

جیو نیوز - پیرس .......رضا چوہدری....... تحریک انصاف کے دھرنے میں اوورسیز پاکستان کی جانب نمایاں سے بھرپورنمائندگی کرنے والے تحریک انصاف انٹرنیشنل لائرز ونگ کے رہنما اور عمران خان کے بااعتماد ساتھی محمد ندیم یوسف ایڈووکیٹ نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کی آصف زرداری کےساتھ رابطے پر تنقید کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ عمران خان واحد لیڈرہیں جن پر پاکستانی عوام بھروسہ کرتے ہیں۔عمران خان کا آصف زرداری سے رابطے کا مقصد صرف سینیٹ الیکشن کو شفاف بنا نے کے لئے تھا تاکہ قومی اسمبلی میں مشترکہ ترمیم کے تحت ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور جمہوریت کو مضبوط کیا جائے۔محمد ندیم نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ مل کر 22 آئینی ترمیم منظور کر کےکرپشن کے خاتمے کو ممکن بنا ئیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتے ۔ وہ واحد سیاسی رہنما ہیں جن کا سب کچھ پاکستان میں ہےجو پارٹی بھی عوامی امنگوں کے مطابق نہیں چلے گی اس کا نام خود بخود ختم ہو جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.