3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 9:54
چین؛مسافروں سے بھری بس کھائی میں جاگری، 20 افراد ہلاک
جیو نیوز - بیجنگ....... چین میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے کے باعث بیس افراد ہلاک ہوگئے ۔ چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، چین کے وسطی صوبے ہینان کے علاقے لِنزہو میں ایک مسافر بس مقامی اوپرا کے فن کاروں کو لے جارہی تھی کہ تیز رفتار کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکی اور کھائی میں جاگری۔مقامی حکام کے مطابق ، حادثے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔