5 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:54
امریکی وزیر خارجہ جان کیری سعودی عرب پہنچ گئے
جیو نیوز - ریاض......... امریکی وزیر خارجہ جان کیری ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات سے متعلق مشاورت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے سوئزرلینڈ میں تین دن تک مذاکرات کیے جس کے بعد وہ ریاض پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام پر مشاورت کریں گے۔ اس کے علاوہ یمن سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ قطر،کویت اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گےاور ایران کے جوہری پروگرام پر خلیجی ممالک کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔