6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 13:19
ڈھاکا: شمالی کوریا کا سفیر 27کلو سونا رکھنے کے جرم میں گرفتار
جیو نیوز - ڈھاکا......بنگلہ دیش کے ائر پورٹ پر شمالی کوریا کے سفیر کو 27 کلو سونا رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیاہے۔ ڈھاکا شاہ جلال ائر پورٹ پر کسٹم حکام نے شمالی کوریا کے سفیر Son Yung Nam کو گرفتار کر لیاہے۔ ینگ سنگاپور ائر لائن کی پرواز سے ڈھاکاائر پورٹ پہنچے تو تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 150 سے زائد سونے کے بسکٹ اور زیورات برآمد کر لئے جن کا وزن 27 کلو ہے ۔