6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 20:50
نیپال :واحد بین الاقوامی ائرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت معطل
جیو نیوز - کٹھمنڈو........نیپال کے واحد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارہ پھسلنے کے باعث پروازوں کی آمدورفت معطل ہے۔ کھٹمنڈوکے ہوائی اڈے پر بدھ کی صبح خراب موسم کی وجہ سے ترکی کاطیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر کچے میں اترکر پھنس گیا تھا۔ سخت کوششوں کے بعد بھی طیارے کو وہاں سے ہٹایا نہیں جاسکا۔ جمعے کو بھارت سے خصوصی آلات کھٹمنڈو ہوائی اڈے پر پہنچائے گئے ہیں۔ پروازوں کی آمدو رفت بند ہونے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات درپیش ہیں۔