7 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:26
سائبر خطرات: امریکی سی آئی اے میں تبدیلیوں کا فیصلہ
جیو نیوز - نیویارک..........سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکی سی آئی اے میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے کیا، انہوں نے کہا کہ تفتیشی محکمے میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک نیا محکمہ بھی قائم کیا جارہا ہے جو سائبر آپریشنز کی نگرانی کرے گا۔ محکمے میں تبدیلیوں کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال بہتر بناتے ہوئے سائبر خطرات کا مقابلہ کرنا، ٹریننگ کے عمل کو بہتر بنانا اور ایجنسی کے مختلف محکموں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو موثر بنانا ہے۔ ڈائریکٹر جان برینن کے مطابق سی آئی اے کے 10 نئے مشن سینٹر بھی قائم کیے جائیں گے، جہاں کسی مخصوص خطے یا خطرے سے نمٹنے کے لیے ماہرین کی ٹیمیں ہوں گی۔