تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مارچ 2015
وقت اشاعت: 17:45

اوایس سی ای سے یوکرائن میں مبصرین کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

جیو نیوز - ماسکو........روس اور جرمنی نے تعاون اور سلامتی کی یورپی تنظیم اوایس سی ای پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرائن کے شورش زدہ علاقے میں اپنے مبصرین کی تعداد دو گنا کرتے ہوئے ایک ہزار تک کر دے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف اور ان کے جرمن ہم منصب فرانک والٹر اشٹائن مائر نے تعاون اورسلامتی کی یورپی تنظیم اوایس سی ای سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرائن کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے اپنے مینڈیٹ کو بڑھانے کے فیصلے میں تاخیر نہ کرے، یوکرائن کے شورش زدہ علاقے میں تنظیم اوایس سی ای اپنے مبصرین کی تعداد ایک ہزار کر دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.