تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مارچ 2015
وقت اشاعت: 13:44

شادیاں رچاکر دولت جمع کرنے کا الزام ،ایران میں لڑکی زیر حراست

جیو نیوز - تہران......ایران میں ایک لڑکی کو شادیاں رچاکر دولت جمع کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ،لڑکی نے دو سال میں دس شادیاںکیں، وہ شادی سے پہلے مہر کی مد میں بڑی رقم طے کراتی اور شادی کے فوری بعد ہی طلاق کا مطالبہ کرکے یہ رقم حاصل کرلیتی ،تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ لڑکی مختلف طریقوںسے دولت اکھٹی کرنے کی کوشش میں تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی نے خود کو معصوم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُس کی تمام شادیاں اور طلاقیں قانون کے مطابق اور جائز ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.