10 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:36
دنیا کے سفر پر نکلا شمسی طیارہ پہلےمرحلےمیں عمان پہنچ گیا
جیو نیوز - مسقط......دنیا کا چکر لگانے کے لیے ابوظہبی سے اڑان بھرنے والا سولر طیارہ پہلے مرحلے میں عمان پہنچ گیا ۔شمسی توانائی سے چلنے والا ایس آئی 2 نامی طیارہ عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچا ۔ جہاں برٹرینڈ پکارڈ اور آندرے بورش برگ کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ دونوں پائلٹوں نے عربوں کا روایتی لباس پہن رکھا تھا۔ جہاز نے ابوظہبی سے عمان کا فاصلہ 13 گھنٹوں اور 2 منٹ میں طے کیا ۔ جہاز آج بھارت کے شہر احمدآباد کے لئے پرواز کرے گا۔