10 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:58
ارجنٹینا:رئیلٹی شو کے دوران ہیلی کاپٹرز ٹکرا گئے،10افراد ہلاک
جیو نیوز - بیونس آئرس......شمالی ارجنٹینا میں رئیلٹی شو کی فلم بندی کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے،حادثے میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ شمالی ارجنٹینا کے صوبےلا۔ریو۔ہا میں پیش آیا ۔ جہاں فرانسیسی رئیلٹی شو کی فلم بندی جاری تھی ۔ اس دوران فضا میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔حادثے کے نتیجے میں شو کے ارکان سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق علاقے میں موسم ٹھیک تھا لیکن حادثات کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے ۔