تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:14

امریکا:مسافر ٹرین اور ٹریلر میں تصادم،جانی نقصان نہیں ہوا

جیو نیوز - نیویارک.....امریکا میں مسافر ٹرین سامان سے لدے ٹریلر سے ٹکراگئی، حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ حادثہ ریاست شمالی کیرولائنا میں اس وقت پیش آیا جب سامان سے لدا ایک ٹریلر ریلوے کراسنگ عبور کرنے کے دوران پھنس گیا۔ اسی دوران مسافر ٹرین ٹریلر سے ٹکراگئی۔ حادثے کے نتیجے میں مسافر ٹرین کے کچھ ڈبے پٹڑی سے اترگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.