تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:30

لندن:ہزاروں انسانی ڈھانچے اور رومن تاریخ کے نمونے دریافت

جیو نیوز - لندن......لندن میں ریلوے لائن منصوبے کی کھدائی کے دوران ماہرین آثار قدیمہ نے ہزاروں انسانی ڈھانچے اور رومن تاریخ کے نمونے دریافت کر لیے۔مشرقی اور مغربی لندن کو آپس میں ملانے کے لیے ریلوے منصوبے پر کام جاری ہے۔ لیور پول اسٹریٹ کراس ریل میں کھدائی کے دوران آثار قدیمہ کے ماہرین نے 3 ہزار کے قریب انسانی ڈھانچے دریافت کر لیے ہیں۔جبکہ ایک ہفتے کھدائی کے دوران سیکڑوں ڈھانچے نکال لیے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈھانچے سولہویں اور سترہویں صدی کے ہیں۔ آثار قدیمہ کی ٹیم کو کھدائی کے دوران رومن دور سے بھی پہلے کے قدیم ثقافتی اشیاء کے نمونے بھی ملے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.