تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مارچ 2015
وقت اشاعت: 23:51

ایران کو لکھا گیا خط اعلان جنگ کے مترادف ہے ، ڈیموکریٹس

جیو نیوز - واشنگٹن......... امریکہ میں ڈیموکریٹ ارکان نے ری پبلکنز کی جانب سے ایران کو لکھے گئے خط کو اعلان جنگ کے مترادف قرار دیا ہے۔ 9 مارچ کو 47 ریپبلکن سینیٹرز کی جانب سے ایرانی حکومت کے نام ایک خط بھیجا گیا تھا، جس میں ایران کو یاد دلایا گیا تھا کہ اس کے ایٹمی پروگرام پر کوئی بھی معاہدہ اس وقت تک صرف ایک ’ایگزیکیٹو ایگریمنٹ‘ ہی رہے گا جب تک کانگریس اس کی منظوری نہیں دے دیتی۔ ڈیمو کریٹ ارکان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اس خط پر دستخط کیے ہیں دراصل وہ ایران کے ساتھ جاری ایٹمی مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، یہ خط غیر ضروری اور معاہدہ کو تباہ کرنے کی ایک غیر ذمہ دارانہ کوشش ہے۔ ڈیموکریٹس نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ری پبلکنز کے لیے عراق اور افغانستان میں جنگیں کافی نہیں تھیں اور اب وہ ایک نئی جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.