10 مارچ 2015
وقت اشاعت: 23:51
وکی میڈیا کا امریکی ادارے کیخلاف جاسوسی کا مقدمہ دائر
جیو نیوز - واشنگٹن........انٹرنیٹ معلومات فراہم کرنے والے ادارے وکی میڈیا نے بھی امریکی قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف جاسوسی کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل اور شہری حقوق کی مختلف تنظیموں کی جانب سے امریکی محکمہ انصاف اور قومی سلامتی کے ادارے این ایس اے کے خلاف جاسوسی پر مقدمہ کیا گیا ہے۔ مقدمہ بڑے پیمانے پر عوام کی جاسوسی کرنے پر کیا گیا ہے، جس کا انکشاف ایڈورڈ اسنوڈن نے وکی لیکس میں کیا تھا۔ وکی میڈیا کے بانی جِمی ویلز کے مطابق وہ یہ مقدمہ اپنے لاکھوں قارئین کی جانب سے کررہے ہیں، کیونکہ انٹرنیٹ پر معلومات کا مقصد لوگوں تک مفت اور آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے، جبکہ عوام کی جاسوسی سے ان وعدوں کی نفی ہوتی ہے۔