11 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:28
ہلمند:خود کش کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
جیو نیوز - کابل......افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں خود کش کار بم دھماکے میں 7افراد ہلاک اور 28زخمی ہو گئے ، ہلمند کے نائب گورنر محمد جان رسول یار نے بتایا کہ دھماکا صوبائی دارالحکومت، لشکر گاہ، کے باہر پولیس چیک پوائنٹ پر ہوا ۔ خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری کار کو پولیس کی گاڑی سے ٹکرا دیا ۔ جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ 5پولیس افسروں سمیت 28افراد زخمی ہو ئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاہم ابھی تک کسی تنظیم یاگروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔