تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2015
وقت اشاعت: 5:33

فرانس :تحریک انصاف میں اوورسیز پاکستانیوںکی نمائندگی کا مطالبہ

جیو نیوز - پیرس ...... رضا چوہدری ......پاکستان تحریک انصاف اوورسیز انٹرنیشنل کے سینئر رہنما ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف نے پارٹی کی مرکزی اور صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی میں اوورسیز پاکستانیوںکی نمائندگی کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ اوورسیز پاکستانی پارٹی کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں، پارٹی اور پاکستان کے لئے کثیر زرمبادلہ بھیجتے ہیں جسکا اعتراف خود عمران خان بھی کرتے ہیں. مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اوورسیز پاکستانی کی نمائندگی پاکستان میں پارٹی میں نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی پارٹی کی مرکزی اور صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی میں نمایاں نمائندگی دی جائے تاکہ ہم بھی اپنی آواز اور صلاحیت پاکستان کے لئے پیش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز آفس میں صرف اوورسیز پاکستانی ہی ہوں جوپاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کے ماتحت ہو۔میں امید کرتا ہوں کہ عمران خان صاحب ذاتی دلچسپی لے کر اوورسیز کو بھی پارٹی میں نمایاں نمائندگی دلائیں گے.جبکہ اورسیز خواتین ونگ نے بھی اپنے قائد عمران خان سے مطالبہ کیاکہ ان سنٹرل سطح اور اورسیز چیپٹر میں نمائندگی دی جائے اور خود مختار اور آزادنہ کام کرنے کا موقع دیا جائے کیونکہ اورسیز سطح پرخواتین ونگ تمام قومی تہوار اور پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کیلئے مردوں کے مقابلہ میں زیادہ متحرک ہیں جبکہ مرد حضرات ان کی تقریبات میں روڑ اٹکاتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.