تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:20

مصر کا قاہرہ کے مشرق میں نیا انتظامی دارالحکومت بنانے کا اعلان

جیو نیوز - قاہرہ......مصر کی حکومت نے قاہرہ میں 45ارب ڈالر لاگت سے نیا انتظامی کیپیٹل تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا ۔اس منصوبے کا اعلان مصر کے وزیرہاوسنگ مصطفیٰ مدباولی نے شرم الشیخ میں بین الاقوامی انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قاہرہ کے مشرق میں مصر کا نیا انتظامی کیپیٹل بنایا جائے گا۔ جس پر 45ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کو 5سے 7سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ قاہرہ کا یہ نیا کیپیٹل سنگاپور جتنا بڑا ہو گا۔ جس میں سرکاری دفاتر، سفارتی مشن ااور دیگر رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.