14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 17:32
آسٹریلیا کے قریب وانویتو جزیرے میں سمندری طوفان سے شدید تباہی
جیو نیوز - وانویتو ......اوشیانا ریجن کے خوب صورت جزیرے Vanuatu میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی۔ درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔آسٹریلیا کے قریب واقع Vanuatu میں پام نامی سمندری طوفسان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ 270کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ دیئے۔ کئی گھروں کی چھتیں گر گئیں اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مواصلات کا نظا م بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ طوفان سے درجنوں افراد کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی ملی ہیں۔