14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 17:49
چین کے علاقے سنکیانگ میں مٹی کا طوفان، نظام زندگی متاثر
جیو نیوز - بیجنگ.......چین کے شمال مغربی علاقوں میں مٹی کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ پارہ گرتے ہی، تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والے مٹی کے طوفان نے سنکیانگ کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑاہے۔ کئی مقامات پر حدہ نگاہ 10میٹر تک رہ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مٹی کا طوفان اگلے 24 گھنٹوں تک رہے گا۔