تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:22

افغان صدر دو روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے

جیو نیوز - ریاض.......افغان صدر اشرف غنی دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی فرمانروا نے اشرف غنی کا استقبال کیا۔ دارالحکومت ریاض پہنچنے پر سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر سعودی عہدیداران نے افغان صدر اشرف غنی کا پُرتپاک استقبال کیا۔ افغان صدر کو ملٹری بینڈ نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کی چائے سے تواضع کی گئی۔ اشرف غنی دو روزہ دورے کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.