تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:10

کریمیا کے معاملے پرجوہری فورسز کو الرٹ کرنے پر تیار تھے، پیوٹن

جیو نیوز - موسکو........روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ ایک برس پہلے کیومیں شورش اور حکومت کی تبدیلی کے بعد کریمیا کے معاملے پر جوہری فورسز کو الرٹ کرنے پر تیار تھے۔ روس کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی ایک ڈاکیومینٹری ’’ہوم وار ڈباوٴنڈ‘‘ میں صدر پیوٹن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ یوکرین میں صدر وکٹر یانو کوووچ کی حکومت کے خلاف بغاوت کے بعد کریمیا کا مسئلہ ماسکو کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا، وہاں ہزاروں روسی فوجی اور روسی شہری رہائش پذیرتھے، ان کی زندگیوں کوخطرہ تھا اور ان سے اظہار لاتعلقی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں تھا کہ کریمیا میں مغربی ممالک فوجی مداخلت کریں گے یا نہیں تاہم روس اپنے تاریخی مقام کی حفاظت کے لیے جوہری فورسز کو الرٹ کرنے پر تیار تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.