تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:22

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کامیابی کا دعویٰ کردیا

جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس......اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نےعام انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کردیا۔اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق نتن یاہو کی لکود پارٹی اور بائیں بازو کے اتحاد زایونسٹ یونین کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی واضح اکثریت سے کامیاب ہوگئی ہے۔اسرائیلی میڈیا پرنشر ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 120 رکنی پارلیمنٹ میں دونوں پارٹیوں کو 27 ، 27 سییٹیں ملی ہیں جبکہ ایک اور چینل کے مطابق لکود پارٹی 28 نشستیں حاصل کرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.